روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے 25ویں سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں
پیوٹن کا یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے ٹھیک 4 دن بعد ہورہا ہے۔
ماہرین کے مطابق چند ہی دنوں میں دنیا کے 2 طاقتور ترین رہنماؤں کی میزبانی کرنا عالمی سٹیج پر چین کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور پیوٹن اب تک 40 سے زائد مرتبہ ملاقاتیں کرچکے ہیں۔
اس دورے کا ایک اہم مقصد امریکا کو یہ باور کرانا بھی ہے کہ چین کے پاس دیگر مضبوط اتحادی موجود ہیں۔
پیوٹن نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اب امریکی ڈالر کے بجائے روبل اور یوآن میں ہورہی ہے، جو مغربی پابندیوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے۔
