افغان طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا فیصلہ

افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
افغان میڈیا کےمطابق افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کا کہنا ہے کہ ڈیم کےلیے ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں اور غیرملکی کمپنیوں کا انتظار نہ کیا جائے۔
دریائے کنڑ پر ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے پانی اور توانائی کے وزیر ملا عبداللطیف منصور کا کہنا ہےکہ افغانوں کو اپنے پانی کا انتظام خود کرنے کاحق ہے اور یہ تاریخی فیصلہ قومی ذخائر کو سنبھالنے کےلیے افغانوں کے مضبوط ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ دریائے کنڑ چترال سے نکلتا ہے اور تقریباً 482 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کےبعد دریائے کابل میں شامل ہوکر واپس پاکستان آتا ہے۔
