اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مزید سستا

آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی برآمدات کی بحالی اور اوپیک پلس کی جانب سے اگست کےلیے تیل کی پیداوار میں اضافے کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 24 سینٹ یا 0.33 فیصد کمی کےبعد 71.88 ڈالر فی بیرل پر آ گئی،جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 11 سینٹ یا 0.16 فیصد کمی کے ساتھ 68.58 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتارہا۔
اوپیک پلس نے اتوار کو اعلان کیا تھاکہ اتحاد میں شامل سات ممالک اگست کے دوران مجموعی طور پر یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی تیل مارکیٹ میں فراہم کریں گے۔اس فیصلے میں سعودی عرب، کویت، عراق،روس، قازقستان، الجزائر اور عمان شامل ہیں۔
ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
ماہرین کےمطابق تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے برآمدات کی بحالی سے عالمی منڈی میں سپلائی بہتر ہونےکی توقع ہے،جس کے باعث قیمتوں پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔
مبصرین کے مطابق اگر مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی صورت حال مزید مستحکم رہتی ہے اور تیل کی رسد میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوتی تو آئندہ ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
