یومِ فضائیہ: صدر مملکت کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے "آپریشن بنیان المرصوص” جیسے اہم معرکوں میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے غیر معمولی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ قوم اپنے جانباز شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، اور اس کے شاہینوں نے اپنی شاندار صلاحیتوں سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں پر ناز ہے جنہوں نے اپنی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا۔

اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں ملک کے دفاع کی مضبوط ضمانت ہیں۔ پاک فضائیہ نے ہمیشہ وطنِ عزیز کی فضائی حدود اور خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

Back to top button