اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کےسربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے انہوں نےکہا کہ میں آج اسمبلی سے استعفیٰ دینےکا اعلان کرتاہوں، یہ بات میں نےکسی کو نہیں بتائی آج ابھی اس پریس کانفرنس میں بتا رہاہوں۔

اختر مینگل کاکہناتھا کہ میں اپنےلوگوں کےلیے کچھ نہیں کرسکا، میں ریاست، صدر، وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتاہوں۔انہوں نےکہاکہ بڑی مدت کےبعد میں نےفیصلہ کیاکہ پارلیمنٹ آؤں گا، بلوچستان پراپنا اٹل فیصلہ سناؤں گا، بلوچستان کےمسئلے پر سیرحاصل بحث ہونی چاہیے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس : فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر معافی مانگ لی

اختر مینگل کا کہنا تھاکہ ہمارےحکمراں اور ایلیٹ طبقےکو بلوچستان پر پارلیمنٹ کااجلاس بلاناچاہیے تھا،میری اور اچکزئی کی شکلیں ان کو برداشت نہیں،میرا مقصدتھا کہ اسپیکر کو بولوں کہ میری باتوں کو تحمل سےسنیں۔اختر مینگل نے کہاکہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کرکے آنےوالوں پر لاٹھی چارج کیاگیا،واٹر کینن چلائی، بلوچستان کےحالات دیکھ کرفیصلہ کرکے آیاتھا، میں پورےنظام پر عدم اعتماد کررہا ہوں۔

یاد رہے کہ اختر مینگل این اے 256 خضدار سےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےتھے۔

Back to top button