علیمہ خان نےشیرافضل مروت کواسٹیبلشمنٹ کا” آدمی“قرار دیدیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےرکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو اسٹیبلشمنٹ کا“آدمی”قرار دیدیا۔

عدالت کے باہر ایک صحافی نے علیمہ خان سے کہا کہ شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ملک جتنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چل رہے ہیں ان کے پیچھے علیمہ کے بیٹے ہیں، اس پر جواب دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اس طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ آپ چاہیں میری پوری فیملی کو اٹھالیں لیکن میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ہم بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کلبھوشن کے ملٹری ٹرائل کا کیا بنا جس نے ہزاروں پاکستانیوں کو شہید کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تو بزرگوں کے بھی خفیہ ٹرائل کیے اور حسان سمیت دیگر کارکنان کو سزائیں دیں، حسان خان نیازی کو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا، عمران خان صرف القادر ٹرسٹ میں اس وقت گرفتار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو عمران خان کی اپیل نہ سننے پر نوازا گیا اور مستقل چیف جسٹس ہائیکورٹ بنا دیا گیا، ان کو کل کو جواب دینا ہو گا۔

 

Back to top button