9 مئی کے روز علیمہ خان کا بیٹا حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا : طلال چوہدری

 

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر گرفتاریاں کی ہیں، 9 مئی کے روز علیمہ خان کا بیٹا حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ٹارگٹ نہیں بلکہ ٹارگٹ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قانون توڑا ہے جب کہ پی ٹی آئی کو بھی کہا ہےکہ ان لوگوں سے لاتعلقی کریں جنہوں نے قانون توڑا ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے روز کو علیمہ خان کا بیٹا حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے گرفتاریاں کیں ہیں۔

 

حکومت مضبوط اور پی ٹی آئی محدود ہوگئی ہے : شیر افضل مروت

 

 

پی ٹی آئی اراکین کی نااہلی کے بعد خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق طلال چوہدری نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جو بھی عوام کا فیصلہ ہوگا ہم قبول کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!