نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق

نگران وزیراعلی بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کر لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے درمیان ہوا۔

ذرائع بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ علی مردان ڈومکی کی تقرری کے لیے سمری اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے گورنر کو بھجوا دی ہے۔

دوسری جانب ذرائع گورنر ہاؤس نے بھی علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا

وزیر اعظم کاکڑ کی نگراں کابینہ بھی ایک سرپرائز کیسے؟

گیا تھا۔

Back to top button