’’اداکار علی طاہر کی نئے والدین کیلئے دلچسپ تجاویز‘‘

سینئر اداکار و پروڈیوسر علی طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ دور میں والدین بچوں کی ضروریات سے بالکل آگاہ نہیں ہیں، والدین بچوں کی ضروریات کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔حال ہی میں علی طاہر نے ایک انٹرویو میں کیریئر سمیت نئے والدین بننے والے افراد کو بھی مفید تجاویز دیں اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ آج کل کے دور میں والدین اور بچوں کے درمیان قریبی تعلق نہیں رہا، والدین اپنی ذمہ داریوں اور بچوں کی ضروریات کو ہی نہیں سمجھ رہے۔انہوں نے مثال دی کہ امیر والدین بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کے لیے نوکر رکھ لیتے ہیں، ان کی تعلیم کے علاوہ انہیں ٹیوشن میں داخل کروا دیتے ہیں، جس وجہ سے بچوں اور والدین میں قریبی تعلق ہی پیدا نہیں ہوتا، حالیہ دور میں بچوں کی ضروریات دیکھتے ہوئے ان سے دوستانہ تعلق جوڑنے کی ضرورت ہے جبکہ والدین اس کے برعکس کرتے ہیں۔علی طاہر کا کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں اگر بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہوں گے تبی وہ والدین کے ساتھ اپنی باتیں، ضروریات اور ترجیحات شیئر کریں گے، ورنہ نہیں کریں گے، بچوں سے قریبی تعلق نہ ہونے کی وجہ سے والدین اور بچوں کے درمیان فاصلہ بڑھتا جاتا ہے اور پھر ایک دن آتا ہے جب بچے شادی سمیت زندگی کا ہر فیصلہ اپنی مرضی سے کرتے ہیں تو والدین کو برا لگتا ہے۔علی ظاہر کے مطابق شادی کرنا اچھا عمل ہے اور بچوں کو یہ آزادی ہونی چاہئے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق شریک سفر کا انتخاب کریں، کیوں کہ شادی کے بعد بھی انہوں نے ہی زندگی گزارنی ہوتی ہے۔

Back to top button