علی وزیر مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کومزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا  گیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نےسابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج مقدمے میں مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس میں پولیس کی جانب سے علی وزیر کے 15 روز کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نےانہیں مزید 5 روز کےلیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔

9 مئی کےپیچھے زہریلی تقاریر تھیں، جن میں عمران خان اکسایا کرتا تھا : عظمیٰ بخاری

یاد رہے کہ علی وزیر کےخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اگست کو مقرر کی ہے۔

Back to top button