نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لے لیا

کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف پی ایس او میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب کی جانب سےریفرنس واپس لینے کی درخواست کو منظور کرلیا۔
کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کےریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔نیب حکام نےعدالت سےریفرنس واپس لینے کی درخواست کی۔ عدالت نےدرخواست منظور کرتےہوئے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دےدیا۔
علی وزیر مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی اور دیگر پر سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی تعیناتی، اختیارات کےناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔
