امریکی ٹیم نے گیس غبارے کے ذریعے بحرِ اوقیانوس کو پار کرلیا

امریکی ٹیم ’اٹلانٹک ایکسپلورر‘ نے ہائیڈروجن گیس غبارے میں پرواز  کر کے بحرِ اوقیانوس کو پار کر لیا۔

امریکی ٹیم گیس غبارے میں 3 دن تک مسلسل پرواز کرتے ہوئے یورپ پہنچی۔

کھلی ٹوکری والے غبارے نے امریکا سے یورپ تک کا سفر کامیابی سے طے کیا، یہ تاریخی کامیابی پائلٹ برٹ پیڈلٹ، پیٹر کیونیو، ایلیسیا ہیمپلمین ایڈمز نے حاصل کی ہے۔

3 رکنی ٹیم نے امریکا سے گیس سے بھرے غبارے میں 4 جون کو اڑان بھری تھی اور  ٹیم نے سمندر پر اوسط 24 ہزار فٹ کی بلندی سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر مکمل کیا۔

اس مہم کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے امریکی ٹیم کے مشن کا بنیادی مقصد محض پرواز کرنا نہیں تھا اس مہم کا بنیادی ہدف 8  ہزار فٹ کی بلندی سے ہوا کے نمونے جمع کرنا بھی تھا، امریکی ٹیم نے نئے مائیکرو بایوز اور قدرتی پروٹینز دریافت کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

 

Back to top button