پنجاب حکومت کا عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا کوئی پلان نہیں، عمران خان کو مشورہ ہے کہ اپنی گرفتاری کا شور نہ ڈالیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ زمان پارک میں چار نہیں چالیس دہشتگرد موجود ہیں، زمان پارک کے قریبی گھروں میں بھی افراد کے موجود ہونے کی اطلاع ہے۔

عامر میر نے کہا کہ الٹی میٹم دینے پر زمان پارک سے لوگ نکلنا شروع ہوگئے ہیں، اور اسی اثنا میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Back to top button