انجلینا جولی اور براڈ پٹ میں طلاق کا تصفیہ ہوگیا

ہولی وڈ اداکارہ49 سالہ انجلینا جولی اوراداکار61 سالہ براڈ پٹ کےدرمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ طےپاگیا،جس کےبعد دونوں کےدرمیان طویل قانونی خاندانی جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔

دونوں اداکاروں نے30 دسمبر 2024 کو لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں تصفیہ طے پاجانےکےدستاویزات جمع کرائے۔عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات میں دوںوں اداکاروں کےدستخط شامل ہیں،تاہم مذکورہ تصفیہ کوعدالت کی جانب سے منظور کیا جانا ابھی باقی ہے۔

دونوں کے درمیان طلاق کے معاملات طےپاجانےکےبعدان کےدرمیان خاندانی قانونی جنگ تقریبا اختتام پذیر ہوگئی۔

دونوں کے درمیان 2016 میں قانونی جنگ کا آغاز اس وقت ہواتھا جب کہ انجلینا جولی نے براڈ پٹ سےطلاق کےلیےدرخواست دائر کی تھی۔

سال 2016 میں انجلینا جولی نےدعویٰ کیا تھا کہ یورپ جاتےہوئےبراڈ پٹ نےان کے بڑے بیٹے 22 سالہ میڈوکس کوطیارےمیں سفرکےدوران مارا تھا، اس لیےاب وہ ان کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں اور انہیں طلاق چاہیے۔

براڈ پٹ نے انجلینا جولی کے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا، تاہم دونوں کا کیس زیر سماعت رہا۔

دونوں کے درمیان طلاق اور6 بچوں کی حوالگی کا کیس2016سے زیر سماعت تھا اور ان کا کیس کم از کم4 مختلف عدالتوں میں چلا۔

سال 2019 میں عدالت نے دونوں کوطلاق یافتہ قرار دے دیا تھا، تاہم ان کے قانونی معاملات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے تھے، کیوں کہ انکے درمیان بچوں کی حوالگی اور ملکیت کی مالکی کےکیسز کی بھی جنگ تھی۔

انجلینا جولی کی خواہش تھی کہ تمام6 ہی بچے ان کےحوالےکیے جائیں جب کہ براڈ پٹ چاہتے تھے کہ تمام بچوں کی کفالت مشترکہ ہواور اسی کیس میں مئی2021 میں عدالت نے براڈ پٹ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے بچوں کی کفالت مشترکہ قرار دی تھی۔

اب انجلینا جولی اور براڈ پٹ نےاپنی قانونی جنگ کوختم کرتےہوئے تصفیہ کرلیا، تاہم تصفیے کی تفصیلات کو ظاہر نہیں کیا گیا۔

Back to top button