پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے66 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت263 روپے2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 275روپے 42پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے
مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 181 روپے71پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کی گئی تھی جسے وزیراعظم نے منظورکرلیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
