اداکارہ انوشے اشرف کے خوابوں کا شہزادہ کون ہے؟

اداکارہ انوشے اشرف نے شادی شدہ خواتین کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہیں مفید تجاویز دی ہیں، ایک خاتون مداح کو ساس کے جھگڑوں پر شوہر کو اعتماد میں لینے کا کہا جبکہ غیر کنواری خواتین کو تجویز دی کہ وہ شادی سے قبل صبر و تحمل سے جیون ساتھی کا انتخاب کریں، انوشے اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے شادی سمیت طلاق سے متعلق بھی رائے پوچھی گئی جب کہ بعض خواتین نے ان سے اپنی ساس سے تعلقات بہتر بنانے کی تجاویز بھی مانگیں، ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ عام طور پر تنہائی کے مسئلے سے نمٹ لیتی ہیں لیکن بعض اوقات اس مسئلے سے خود کو محفوظ رکھنا مشکل ہوجاتا ہے؟ وہ انہیں کوئی تجویز دیں۔ ماڈل نے انہیں جواب دیا کہ تنہا رہنا اور خود کو تنہا محسوس کرنا دو الگ چیزیں ہیں اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی کے ساتھ جڑا رہے، ایک خاتون نے ان سے اپنی ساس کے رویے کی شکایت کی اور تجاویز مانگیں کہ وہ کیا کریں، جس پر انوشے اشرف نے انہیں تجویز دی کہ وہ پورے معاملے پر اپنے شوہر سے بات کریں، انہیں امید ہے کہ ان کے شوہر ان کی بات سمجھ جائیں گے، ایک خاتون نے ان سے تعلقات میں رہنے کے حوالے سے تجویز مانگی اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں حال ہی میں طلاق ہوئی ہے جس پر اداکارہ نے مشورہ دیا کہ وہ دوسرے شریک سفر کی تلاش میں جلد بازی نہ کریں، وہ پہلے خود کو تھوڑا سا وقت دیں، پہلے خود خود مختار بنیں اور یہ یقین کریں کہ تنہا رہنے میں بہت مزہ اور سکون ہے، اس لیے اپنی ذات سے محبت کریں، ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور جب وہ کیریئر کے انتہائی عروج پر تھیں تب بھی انہیں سننے کو ملتا تھا کہ خدا ان کے نصیب اچھے کرے۔اس پر انوشے اشرف نے انہیں تجویز دی کہ اب جب بھی کوئی ایسا کہے تو ان کی بات پر زور زور سے ہنسنے کے بعد ان کے چہرے کو خوشی سے دیکھ کر انتہائی اطمیمان سے ’آمین‘ کہنے کے بعد وہاں سے خاموشی سے چلی جایا کریں اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا کریں، ایک مرد مداح نے ان سے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ ان کے سوال پر ناراض ہوں گی لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اداکارہ ان سے شادی کرلیں اور انہیں گھریلو شوہر بنائیں۔اداکارہ نے مداح کے جواب پر ناراضگی کا اظہار کیے بغیر ہی لکھا کہ وہ اتنی امیر نہیں ہیں کہ کسی غریب مرد کی بیوی بن کر شوہر کو عیاشی کروائیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اگر وہ شادی کریں گی تو

بے نظیر کے استقبال پر خون کی ہولی

ان کے شوہر کو کمانا پڑے گا۔

Back to top button