اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کا اجرا، بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کر دی ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ملک بھر میں بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ صارفین کو خود اپنی میٹر ریڈنگ جمع کرانے کی سہولت دے کر بجلی بلنگ میں شفافیت لائے گا۔

وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں میں حالیہ کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا گیا بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 7.5 روپے فی یونٹ کمی کی گئی , سالانہ قیمتوں میں ممکنہ 70 پیسے اضافے کو عوام پر منتقل ہونے سے روکا گیا

سالانہ قیمتوں میں ممکنہ 70 پیسے اضافے کو عوام پر منتقل ہونے سے روکا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) سے سخت مذاکرات اور بینکوں سے شرح سود میں کمی جیسے فیصلوں کے ذریعے بجلی کے شعبے میں بہتری کی راہ ہموار کی گئی۔

توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز:
وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ بجلی کے شعبے کو تین بڑے مسائل کا سامنا ہے,سالانہ 500 ارب روپے کی بجلی چوری , طلب سے زیادہ بجلی کی پیداوار , صنعتی و گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخوں میں کمی کا دباؤ , ان کے مطابق، سولرائزیشن (شمسی توانائی کا فروغ) ایک مثبت پیش رفت ہے، اور اس رجحان کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی، کیونکہ یہ دنیا میں سستی ترین توانائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔

ان کے مطابق، سولرائزیشن (شمسی توانائی کا فروغ) ایک مثبت پیش رفت ہے، اور اس رجحان کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی، کیونکہ یہ دنیا میں سستی ترین توانائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔

صدر مملکت کا اہم فیصلہ: جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج قرار

 

اصلاحات کا تسلسل ضروری:
وزیراعظم نے وزیر توانائی کو ہدایت دی کہ وہ ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ کو ملک گیر سطح پر متعارف کرائیں اور اس کی پانچ زبانوں میں دستیابی کو ایک قومی خدمت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ایپ درست طریقے سے نافذ کی گئی تو ہر صارف کو براہ راست فائدہ ہوگا اور ریڈنگ میں جعل سازی کا راستہ بند ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کو مزید تیز کرے گی تاکہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور اقتصادی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Back to top button