شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کیخلاف عدالت سے رجوع
اسلام آباد ہائیکورٹ میں رہنما تحریک انصاف شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست رجسٹرار نے 15اگست کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں شہباز گِل و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی منتخب
درخواست میں جوڈیشل مجسٹریٹ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا حکم کالعدم قرار دے کر شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
