پی ٹی آئی کے واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی منتخب

تحریک انصاف کے واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کیلئے پی ٹی آئی نے واثق قیوم عباسی کو امیدوار نامزد کیا تھا اور انہوں نے اپنے کاغذات مامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

تحریک انصاف کےرہنما راجہ بشارت کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی وصول کیے لیکن 5 بجے تک کاغذات جمع کرانے کوئی نہیں آیا جس کے بعد واثق قیوم کی کامیابی کا اعلان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں کس نے چھپا رکھا تھا؟

ڈپٹی سپیکرکاامیدوار نامزد کرنے کے لئےمسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت ہوئی لیکن امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا لیکن پی پی نے اتفاق نہ کیا اور ن لیگ سے اپنا امیدوار دینے کا مطالبہ کیا۔

ن لیگ کے رہنما پیر اشرف رسول نے اپوزیشن کے امیدوار علی حیدر گیلانی کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے لیکن جمع نہیں کرائے جاسکے، اس کے نتیجے میں ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار علی حیدر گیلانی انتخاب کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے اور پی ٹی آئی حکومتی اتحاد کے واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر بن گئے۔

Back to top button