لانگ مارچ ، توڑ پھوڑ:غداری سمیت11مقدمات میں ضمانت منظور
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی غداری سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد کےسیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے 11 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کےعوض ضمانت منظورکرلی جبکہ تھانہ کوہسار میں درج غداری کے مقدمہ میں عبوری ضمانت ستمبر کے پہلے ہفتے تک منظورکرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
امریکا کے لیے اسامہ کی مخبری کرنے والا افسر اب کہاں ہے؟
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں تفتیشی افسران نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا۔ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 15 مقدمات درج ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس سے قبل پانچ مقدمات میں پہلے ہی ضمانت پر ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج کیے گئے تھے جس میں وہ عبوری ضمانت پر تھے.
