پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فواد چوہدری،فرخ حبیب، بابر اعوان اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا۔
باخبرذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا، پی ٹی آئی قیادت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
تحریک انصاف کی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں کس نے چھپا رکھا تھا؟
ذرائع نے کہا عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائی جائینگی، الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کیا، عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
