ایپل کی جدید فیچرز سے لیس واچ الٹرا 3 متعارف

ایپل نے اپنی سالانہ ایپل ایونٹ 2025 کے دوران نئی الٹرا واچ 3 کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
ایپل نےاپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 17 اور دیگر مصنوعات بھی پیش کیں۔ ایپل واچ الٹرا 3 کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی اسمارٹ واچ ہے جس میں جدید ترین اولیڈ ریٹینا ڈسپلے اور بہتر زاویے سے دیکھنے کی صلاحیت شامل ہے۔ نئی واچ کی بیٹری 42 گھنٹے تک چلتی ہے، جو کسی بھی ایپل واچ کی سب سے طویل بیٹری لائف ہے۔
نئی واچ میں ایپل کا جدید ترین S10 چپ سیٹ نصب ہے، جو سابقہ S9 چپ کے مقابلے میں زیادہ تیز اور مؤثر کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
