APS کیس: حکومت نے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا

سانحہ آرمی پبلک سکول کیس میں جواب جمع کرانے کے لیے وفاقی حکومت نے عدالت عظمیٰ سے تین ہفتوں کا وقت مانگ لیا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں پی ٹی آئی کی حکومت نے سانحہ آرمی پبلک سکول کیس میں عدالتی حکم پر جواب جمع کرنے کیلئے مہلت مانگتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی 16 دسمبر کو برسی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے شہدا کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان نے ایک اور جمہوریت مخالف کو عہدے سے نواز دیا
کمیٹی میں فہمیدہ مرزا اور صاحبزادہ محبوب سلطان ، شیریں مزاری اورعمر ایوب شامل ہیں جبکہ اٹارنی جنرل ، دفاع اور داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے۔

Back to top button