نواز شریف بارے آصف زرداری کا بیان افسوسناک ہے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے نواز شریف سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کی پاکستان سے کمٹمنٹ کسی بھی شک و شبے سے بالاتر ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جانتے ہیں نواز شریف کو کن حالات میں ملک سے باہر جانا پڑا ، ہمیں اس قسم کے بیانات سے گریز کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنا چاہئے۔

لاہور میں پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب میں سابق صدر نے نواز شریف کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم ان سے لڑیں گے یہ پاکستان کے خلاف ہیں جو اس دھرتی میں نہیں مرنا چاہتا اس کا یہاں کیا ہے؟ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جیلیں کاٹی ہیں۔ پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں بھٹو صاحب نہ بستے ہوں۔ بے نظیر کی بات ہی اور ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے مگر ہم بچائیں گے۔ 1977 کے بعد میاں صاحب حلقے ذات برادری کی بنیاد پر بناتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واؤڈا کی فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن میں رہائش پذیر ہیں۔ سابق وزیراعظم عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد علاج کے سلسلے میں برطانیہ گئے تھے۔

Back to top button