مسلح افواج کے سربراہان کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارک باد

مسلح افواج کے سربراہان کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارک باد دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ) آئی ایس پی آر (کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کی عسکری قیادت نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتےہوئے ملکی امن، استحکام اور خوش حالی ک لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف نوید اشرف اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان، ایثار اور قومی یکجہتی کا عظیم درس دیتی ہے۔
عسکری قیادت نے وطن عزیز کے دفاع کےلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء، غازیوں،افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
پیغام میں شہداء پاکستان کے اہل خانہ کو خصوصی طور پر خراجِ عقیدت پیش کرتےہوئے کہا گیاکہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
عیدالاضحیٰ اللہ کی رضا کےلیے قربانی کا درس دیتی ہے: وزیراعظم
آئی ایس پی آر کےمطابق مسلح افواج ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کےلیے مکمل عزم کے ساتھ کھڑی ہیں جب کہ امن و استحکام کے قیام کےلیے افواج پاکستان قوم کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔
پیغام میں پاکستانی عوام کی استقامت،حوصلے اور قربانیوں کو بھی سراہا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ پاکستان کی سلامتی،ترقی اور خوش حالی کےلیے تمام قومی ادارے متحد ہیں۔
