عیدالاضحیٰ اللہ کی رضا کےلیے قربانی کا درس دیتی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ عیدالاضحیٰ جذبہ ایثار اور قربانی کی حقیقی روح کو سمجھنے کا پیغام ہے، عیدالاضحیٰ سنت ابراہیمی اور اطاعت الہٰی کی یاد دلاتی ہے۔ عیدالاضحیٰ اللہ کی رضا کےلیے قربانی کا درس دیتی ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہ کہ اعلیٰ مقصد کےلیے جان اور مفادات کی قربانی ایمان کی معراج ہے،ٓحضرت اسماعیلؑ کی اطاعت ایمان اور وفا کی روشن مثال ہے، قربانی کا جذبہ انسان کو ہمدردی اور احساس ذمہ داری سکھاتا ہے، دہشت گردی کے خلاف اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارا قومی فخر ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایثار اور اتحاد قوموں کی ترقی اور یکجہتی کا ضامن ہیں، فلسطینی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنائے۔
