علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی پولیس لاہور روانہ

نومبر احتجاج کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے یہ وارنٹ علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے گئے۔ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے اور اب راولپنڈی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہو گئی ہے  تاکہ گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔

عدالتی احکامات کے بعد پولیس کی ٹیم علیمہ خان کی تلاش میں سرگرم ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس جلد انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی پابند ہے۔

واضح رہے کہ علیمہ خان پر نومبر کے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور مبینہ اشتعال انگیزی کا الزام ہے، جس پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Back to top button