ایک ہفتے میں تین مرتبہ اسٹور لوٹنے والا چوتھی کوشش پر گرفتار

نیوجرسی میں چھ روز کے دوران ایک ہی سٹور کو تین مرتبہ لوٹنے والے ڈاکو کو چوتھی کوشش پر حراست میں لے لیا گیا۔
جرسی سٹی میں سودا سلف کا ایک چھوٹا سٹور ’’اوگی گروسری ڈیلی‘‘ کے نام سے واقع ہے۔ یہاں 10 سے 16 جنوری کے دوران ایک ہی شخص نے تین مرتبہ ڈکیتی کی۔
لیکن پھرمورِس جانسن نامی ایک افسر سادہ لباس میں وہاں منتظر رہا اور اس نے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا، 77 سالہ اوگی لوپیز اسٹور کے مالک ہیں جو اپنے بیٹے کے ساتھ اسٹور پر ہوتے ہیں۔
ان کے بڑھاپے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 34 سالہ ٹریوس نیلے نے تین مرتبہ اسٹور کو لوٹا اور چوتھی مرتبہ دھرلیا گیا لیکن اس کوشش میں مالک کے بیٹے اور پولیس افسر نے روکا تو اس نے بھاگنے کی کوشش میں مجرم نے مالک کے بیٹے پر حملہ کیا۔
