کافی دل، دماغ کے ساتھ ہاضمے کیلئے بھی مفید قرار

کافی پینے سے دل و دماغ تندرست ہونے کے ساتھ پیٹ اور ہاضمے کا نظام بھی درست رہتا ہے۔
روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینے سے صحت پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے جبکہ پیٹ کے مفید جرثوموں کی تعداد بڑھتی ہے جو ہاضمے پر بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں۔
کافی پینے کے باعث قولہوں (آنت کے اختتامی حصے) میں حرکت بہتر ہوتی ہے اور یوں فضلے کا اخراج بھی بہتر ہو جاتا ہے، اس طرح کافی کی بدولت قبض میں 60 فیصد تک کمی آتی ہے۔
کافی پینے سے جگر کے سرطان کا خدشہ بھی کم رہتا ہے جبکہ پِتّے میں پتھریاں بھی بہت کم بنتی ہیں۔
بلیو بیری امراض دل سے بچائو میں مددگار
کافی کا تیسرا بڑا فائدہ یہ معلوم ہوا کہ اس سے لبلبے، پِتّے اور معدے سے اُن رطوبتوں (جوسز) کا اخراج بڑھ جاتا ہے جو ہاضمہ بہتر بناتی ہیں اور یوں دوسری غذاؤں کے ہضم ہونے میں بھی سہولت پیدا کرتی ہیں۔
