جیکولین فرنینڈس کی سوشل میڈیا پر واپسی

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پر واپسی، صارفین نے بھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے متعلق سوال کر دیا۔
200 کروڑ کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلق کے حوالے سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پرواپسی ہوگئی۔
جیکولین فرنینڈس نے سوشل میڈٰیا پراپنی تصویرشیئرکی جس میں وہ ایک کتاب پکڑے مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، جیکولین فرنینڈس کی سوشل میڈیا پرواپسی ہوئی تو کئی مداحوں نے ان کی تعریف کی۔
کچھ مداحوں نے جیکولین فرنینڈس سے سوال پوچھ لیا کہ سکیش چندر کہاں ہے؟ جیکولین ایسے سوالات کونظراندازکرگئیں اورکوئی جواب نہیں دیا۔
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی
جیکولین فرنینڈس کو 200کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلقات اورکروڑوں روپے کے تحائف وصول کرنے کے الزامات پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔
