مصنوعی مٹھاس صحت کیلئےنقصان دہ قرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ تحقیق کے مطابق عام استعمال ہونے والے کئی مصنوعی سویٹنرز خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے کے بجائے اس کے توازن کو متاثر کر سکتے ہیں۔

مصنوعی مٹھاس کو طویل عرصے سے چینی کا صحت مند متبادل قرار دیا جاتا رہا ہے، تاہم ایک نئی تحقیق نے اس تصور پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مصنوعی مٹھاس میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ جسم کے میٹابولزم اور خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے کے نظام پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ٹفٹس یونیورسٹی کے فریڈمین سکول آف نیوٹریشن سائنس اینڈ پالیسی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر مینگ وانگ اور ان کی ٹیم نے 21 رینڈمائزڈ کلینیکل ٹرائلز کا جائزہ لیا، جن میں مصنوعی سویٹنرز استعمال کرنے والے افراد کا موازنہ پانی یا کیلوری سے پاک پلیسبو استعمال کرنے والوں سے کیا گیا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے والے افراد میں فاسٹنگ انسولین اور ایچ بی اے 1 سی کی سطح نسبتاً زیادہ رہی۔ ایچ بی اے 1 سی خون میں شوگر کے طویل مدتی کنٹرول کا اہم اشاریہ سمجھا جاتا ہے۔

Back to top button