ایشیا کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشیا کپ 2022 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپرفور کیلئے کوالفائی کرلیا۔
دبئی کے انٹر نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جار رہے میچ میں ہانگ کانگ کی بیٹنگ لائن پاکستان کے 194 رنز کے تعاقب میں لڑکھڑا گئی اور اس کے آٹھ کھلاڑی 38 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، اور اس کا کوئی کھلاٹی ڈبل فگر میں نہ جا سکا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ابتداء کی جس کے بعد شاہنواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے آخری اوور میں چار چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور 193 رنز پر پہنچایا،پاکستان نے آخری پانچ اوورز میں 77 بنائے گئے جبکہ ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر اعزاز خان نے میچ کے آخری اوور میں 29 رنز دیے۔
ایشیا کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا
کھیل کے شروع میں کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ محمد رضوان اور فخر زمان کے درمیان 116 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد فخر زمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ہانگ کانگ کو شکست دیکر پاکستان نے سپرفور کیلئے کوالفائی کرلیا، اوراب پاکستان کا اتوار کو بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔
ہاکستان کے قومی کرکٹ سکواڈ میں کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم میں کپتان نزاکت خان، بابر حیات، یاسیم مرتضیٰ، کنچت شاہ، اعزاز خان، اسکاٹ میک کچنٹ شاہ، ذیشان علی، ہارون ارشد، احسن خان، ایوش شکلا، محمد غضنفر شامل ہیں۔
یاد ہے کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے ناک آؤٹ ہوگا، جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔
