پاکستانی نیٹ فلکس پر کن فلموں نے دھوم مچا رکھی ہے؟

دنیا کی معروف سٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس پر فلموں کے شوقین پاکستانی ہمیشہ نئے کانٹینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں یا پھر ایسی فلموں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں جوکہ ٹاپ لسٹ میں شامل ہوں۔ نیٹ فلکس پر جہاں ہالی ووڈ اور کورین مواد کو خوب پسند کیا جاتا ہے وہیں شائقین ہندی فلموں اور ویب سیریز کو بھی پسند کرتے ہیں، کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث 2020 کے بعد ہندی فلم انڈسٹری کی زیادہ توجہ آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر فلمیں ریلیز کرنے کی رہی ہے جس میں فلم میکرز کو کامیابی بھی ملی ہے۔
اسی سلسلے میں اب نیٹ فلکس انڈیا نے اپنے پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ہندی فلموں کا اعلان کیا ہے، اس لسٹ میں ’’مونیکا او مائی ڈارلنگ‘‘ نیٹ فلکس پر جلد ہی ریلیز ہونے والی ہندی فلم ہے جس میں راج کمار راؤ، رادھیکا آپٹے اور ہما قریشی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ’’مونیکا او مائی ڈارلنگ‘‘ ایک ڈارک کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جس کی کہانی تین لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ اچھوتی حرکتیں کرتے ہیں، فلم میں راج کمار راؤ افریقہ کے ملک انگولا سے آئے شہزادے کا کردار ادا کر رہے ہیں، نیٹ فلکس پر اس فلم کی ریلیز کی تاریخ ابھی نہیں بتائی گئی۔
’’خفیہ‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سنسنی سے بھرپور ایک اور ہندی فلم ہے جس میں علی فضل اور تبو مرکزی کردار ادا کریں گے، ’’خفیہ‘‘ کی کہانی سنسنی اور ہارر نوعیت کی ہے جس میں کرداروں کو خوفناک حرکتیں کرتا دکھایا گیا ہے۔ وشال بَھرواج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’خفیہ‘ بھی جلد ریلیز کی جائے گی۔ اسی طرح ’’پلان اے، پلان بی رومانس‘‘ کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جس کی کہانی ایک میچ میکر یعنی رشتے کروانے والی لڑکی اور ایک وکیل کے گرد گھومتی ہے جو طلاق کے مسائل کا ماہر ہے لیکن یہ دونوں متضاد لوگ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگ جاتے ہیں، فلم پلان اے پلان بی میں ریتیش دیش مکھ اور تمنا بھاٹیا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا
2020 میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’’جمتارا سب کا نمبر آئے گا‘‘ کا دوسرا سیزن 23 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا، اس ویب سیریز کے پہلے سیزن کو بھرپور پذیرائی ملی تھی جس کے بعد دو سال اس سیریز کے دوسرے حصے کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ’’جمتارا سب کا نمبر آئے گا‘‘ سیریز کی کہانی انڈیا کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع جمتارا میں ہونے والے فشنگ فراڈ یعنی فون کالز کے ذریعے بینکنگ فراڈ کرنے کے گرد گھومتی ہے، جس کے خاتمے کیلئے سپیشل پولیس افسر کی خدمات لی جاتی ہیں۔
