ایشیا کپ فائنل: پاکستان کے خلاف بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم میں ممکنہ تبدیلیاں

ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بھارتی ٹیم میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور آل راؤنڈر شیوم دوبے کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا ممکنہ طور پر فائنل اسکواڈ سے باہر ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی فٹنس اب بھی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کروایا تھا اور ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
تاہم، بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کا مؤقف ہے کہ ہاردیک پانڈیا پاکستان کے خلاف فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔
