پی ایس ایل،حیدرآبادکنگزمین نے راولپنڈیزکوشکست دیدی

پاکستان سپر لیگ 11 کے 24ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈیز 6 میچز کھیلنے کے باوجود تاحال فتح سے محروم ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے درست ثابت ہوا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 121 رنز ہی بناسکی۔ سیم بلنگز 26 اور یاسر خان 24 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے۔
کنگزمین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے تین تین جبکہ آصف محمود اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ لی۔
حیدرآباد نے 122 رنز کا آسان ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
کپتان مارنس لبوشین، کوشل پریرا اور عرفان خان نیازی نے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے دو جبکہ بین سیئرز، محمد عامر اور سعد مسعود نے ایک ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل 11 میں آج پنک ڈے منایا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز پنک کیپ اور پنک ربن لگا کر میدان میں اترے۔
کمنٹیٹرز اور پریزنٹر بھی پنک شرٹس پہن کر بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کا حصہ بن گئے۔
پاکستان سپر لیگ میں آج دن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدِ مقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں ایونٹ کی اب تک کی ناقابلِ شکست ٹیم پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی ہرا دیا تھا۔
