ایشیا کپ،بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا، بھارت نے ہدف 15.5اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے شبھمن گل 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ابھیشک شرما ہیں جو 31رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بھارت کی تیسری وکٹ 97 کے مجموعے پر گری،تلک ورما 31 رنز بنا ک پویلین لوٹے۔
ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد حارث 6کے مجموعی اسکور پر 3رنز بناکر آؤٹ ہوئے، فخر زمان 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کپتان سلمان علی آغا بھی کوئی خاطر خواہ کاکردگی نہ دکھا سکے اور 12 گیندوں پر صرف 3رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کے 5ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسن نواز تھے جنہوں نے 5 رنز بنائے، محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے، صاحبزادہ فرحان نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔
فہیم اشرف نے 11 اور سفیان مقیم نے 9 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 18 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ اکشر پٹیل نے بھی بہترین بولنگ کی اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بومرا نے 28 رنز کے عوض 2، جبکہ ہاردک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ ابھشیک شرما نے بھی ایک اوور میں صرف 5 رنز دیے۔
بھارتی بولرز کی نپی تلی گیندبازی کے باعث پاکستانی ٹیم کسی مرحلے پر بھی بڑے اسکور کی طرف نہ بڑھ سکی اور 127 رنز پر محدود ہو گئی۔
