ایشیا کپ،شائقین  کیلئےٹکٹوں کےپیکیج متعارف

ایشیا کپ 2025 کے منتظمین نے شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی ٹکٹ آفرز متعارف کرادی ہیں

انتظامیہ کی جانب سے ایشیاکپ کی ٹکٹوں کے تحت 3مختلف پیکجز پیش کیے گئے ہیں۔ ان پیکجز کی قیمت 475 درہم سے شروع ہوگی، جبکہ محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔

انتظامیہ کے مطابق پہلا پیکج 475 درہم کا ہے، جس میں شائقین بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان اور پاکستان بمقابلہ بھارت کے میچز دیکھ سکیں گے۔

دوسرا پیکج 525 درہم کا ہے، جس میں سپر فور مرحلے کے تین میچز شامل ہیں۔

تیسرا پیکج بھی 525 درہم میں دستیاب ہوگا، جس کے تحت شائقین سپر فور کے دو میچز کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی دیکھ سکیں گے۔

منتظمین نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم اور ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم پر ٹکٹ آفس بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ شائقین کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

Back to top button