کالا باغ ڈیم : وزیر آبپاشی سندھ نے گنڈاپور کا بیان متنازع قرار دے دیا

 

 

 

کالا باغ ڈیم کے معاملے پر سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دیا ہے۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تجویز مناسب نہیں، یہ وقت ایسے بیانات دینے کا نہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ سندھ میں کہیں بھی بند میں شگاف نہیں ڈالا جائے گا۔

جام خان شورو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کچے کے متاثرین کےلیے ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں اور آئندہ ایک سے دو روز میں سیلاب کے حجم کا اندازہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر نے کہاکہ سیلابی صورت حال کے باعث گھوٹکی اور اوباڑو کے 16 علاقوں سے لوگوں کی منتقلی جاری ہے۔متاثرین کی سہولت کےلیے 5 ریلیف کیمپس اور 3 جدید موبائل اسپتال قائم کیے گئے ہیں جب کہ قادرپور شینک بند کے حساس مقامات پر مرمتی کام تیز کر دیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت ہے اور اس کے ذریعے پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا سب کو پانی ملے گا۔سندھ کو اگر اس پر اعتراض ہے تو بیٹھ کر مذاکرات کیے جائیں،سیاست کی وجہ سے اس منصوبے کو روکنا آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

 

Back to top button