ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ:پاکستان نے2 گولڈ میڈلزنام کرلئے

تھائی لینڈ میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے چھٹے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مزید 2 گولڈ میڈل اپنے نام کرلیے۔
پاکستان کے فیضان گل نے 170 سینٹی میٹر اسپورٹس فیزک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ بلال احمد نے 180 سینٹی میٹر اسپورٹس فیزک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔
اس کامیابی کے بعد ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ ایونٹ کا اختتام 25 اگست کو ہوگا۔
