صدرمملکت کی چودھری شجاعت سے ملاقات،خیریت دریافت کی

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گلبرگ میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد،خیریت دریافت کی۔

صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نےچودھری شجاعت حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

قومی اسمبلی سے  معطل اپوزیشن رکن ثنااللہ مستی خیل بحال

صدر آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گا۔پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ چودھری شجاعت حسین سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔

ملاقات میں چودھری سالک حسین ۔ چودھری شافع حسین اور چودھری موسی الہی  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Back to top button