عاطف اسلم کی بھارتی گانے پر شاندار پرفارمنس

مشہورگلوکارعاطف اسلم نےدبئی میں اپنے کنسرٹ کے دوران شاہ رخ خان کے گانے "دل سے رے” کا لائیو پرفارمنس پیش کیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
اس گانے کو آر رحمان نے فلم "دل سے میں گایا تھا اور شاہ رخ خان کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ یہ ایک کلاسک گانا بن گیا۔
عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پورے جذبے اور احساس کے ساتھ گانا گایا۔ان کے الفاظ "اگر دل ہے تو دکھ بھی ہے”نے مداحوں کے دل کو چھو لیااورویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو کے ساتھ عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کو ایک پیغام بھی دیا، "جنوری سویا ہوا گزرا،اب زندگی فروری سے شروع ہوتی ہے”۔انہوں نے بتایا کہ جنوری کا مہینہ ان کیلئےایک غیر فعال دور تھا اور اب وہ فروری کے ساتھ نئی امید اور توانائی کے ساتھ زندگی کا آغاز کر رہے ہیں۔
عاطف اسلم نہ صرف اپنی موسیقی سے مداحوں کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ وہ "بارڈرلیس ورلڈ” نامی ایک انیشیٹو کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر نئے موسیقاروں کو مواقع فراہم کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔