ایرانی بوشہر پلانٹ پر حملہ جوہری تباہی کا سبب بن سکتا ہے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کےسربراہ نےخبردار کیا ہے کہ ایران کے بوشہر پلانٹ پر حملہ جوہری تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کےجوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے ) کے سربراہ رافائل گروسی نے خبردار کیا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے ایران کےجنوبی جوہری پلانٹ بوشہر پر حملہ خطے میں ایک بڑی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

رافائل گروسی نےمزید کہا کہ اب تک اس تنازع میں تابکاری کا اخراج رپورٹ نہیں ہوا،

رافائل گروسی نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ’گزشتہ چند گھنٹوں کےدوران خطے کے ممالک نے مجھ سے براہ راست رابطہ کیا ہےاوراپنی تشویش کا اظہار کیا ہے’

امریکا نے قطر میں ائیر بیس سےاپنے تمام طیارے ہٹالیے

 

انہوں نےکہا کہ میں بالکل واضح طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر بوشہر کے نیوکلیئر پاور پلانٹ پرحملہ کیا گیا اوروہ براہ راست نشانہ بنا،تو اس سےتابکاری کا شدید اخراج ہوگا، جوایک سنگین صورتحال پیدا کرے گا۔

Back to top button