امریکا نے قطر میں ائیر بیس سےاپنے تمام طیارے ہٹالیے

امریکا نے ایرانی حملوں کے پیش نظر قطر کےالعدید ائیربیس سے اپنے طیارے ہٹالیے۔

سیٹیلائٹ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایران اسرائیل جنگ سے قبل  کئی طیارے موجود تھے تاہم اب ائیر بیس پر کوئی طیارہ موجود نہیں۔

امریکی حکام نےبرطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے طیارے ہٹانے کی تصدیق کی اور ایرانی حملے کے خطرےکواس اقدام کی وجہ قرار دیا۔

حکام نےنام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر  رائٹرز کو بتایا کہ قطر کے العدید ائیر بیس سے ہٹائےگئے یہ طیارے ایرانی حملوں کی زد میں آسکتےتھے۔

امریکی عہدیدار نےیہ بھی بتایا کہ مشرقی وسطیٰ سے کچھ امریکی بحری جہازوں کو بھی  ہٹا دیا گیا ہے۔

ایران اسرائیل کو اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق جواب دے رہا ہے ، ایرانی وزیر خارجہ

 

دوسری جانب قطر میں موجود امریکی سفارتخانےنے اپنےعملے کو العدید ائیر بیس تک رسائی سے عارضی طور پر روک دیا۔

یاد رہےکہ قطرکے دارالحکومت دوحہ کے باہر  واقع العدید ائیر بیس مشرقی وسطیٰ میں امریکا کی سب سے بڑی ائیر بیس ہے اور  یہاں  ایران اسرائیل کشیدگی سے قبل امریکا کے کئی طیارے موجود تھے۔

یہ  فوجی اڈا 1996 میں قائم کیا گیا، یہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں،یہ اڈہ سینٹ کام (CENTCOM) کا فارورڈ ہیڈکوارٹر ہے، عراق، شام اور افغانستان میں امریکی کارروائیوں کا مرکزرہا ہے۔

Back to top button