پاکستان کامیاب رہا،بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو ناکام کروادے ، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت نے بھرپور کوشش کی تھی کہ پاکستان سفارتی سطح پر ناکام ہو جائے ، مگربتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کامیاب رہا اوربین الاقوامی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا اور بھارت کے بیانیے کو شکست ہوئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی سفارتی مشن کےبعد وطن واپسی پہنچےجہاں ان کا شاندار استقبال کیاگیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیٹر شیری رحمٰن اوردیگررہنما بلاول بھٹو کے ساتھ موجود تھے، اسی طرح جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور صدر کے کہنے پر پاکستان کے وفد نے دنیا کے 4، 5 ممالک کےدورے کیے،جہاں ہم نے پاکستان، امن، کشمیر اور سندھو کا پیغام پہنچایا، اسی طرح دہشت گردی کے بارے میں ہمارے مؤقف ہے،وہ اقوام متحدہ، امریکا، لندن اور یورپ کے شہر برسلز میں آپ کا پیغام لے کر گیا تھا۔
انہوں نےکہا کہ ہم نے جنگ کے دوران دکھا دیا کہ ہاں، بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ہے، ملک جس انداز سے افواج پاکستان نے بھارت کوعبرتناک شکست دلوایا تھا، اس پر ہم سب فخر کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی سطح پروہ پاکستان کو ناکام کروادیں، مگر بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کامیاب رہا،بھارت ناکام رہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نےانتھک محنت کےبعد سفارتی سطح پر بھی جنگ جیتی، پاکستان سچ کےساتھ کھڑا تھا اوربھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا، بین الاقوامی میڈیا پرپاکستان کا بیانیہ جیت گیا اور بھارت کے بیانیے کو شکست ہوئی۔
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ہرکوشش میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے : وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کشمیر کا مسئلہ بہت اہم رہا ہے،اسی مسئلے پر پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی، چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہا کہ بھارت نے پہلی رات جب اپنے جہاز اڑائے تھے،اور پاکستان کے کشمیر کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کیے تھے،تو ہماری فورسز نےبھارت کے 6 جنگی جہاز گرائے تھے، پہلے وہ نہیں مانتے تھے، وہ ایک مہینے بعد مان چکے ہیں کہ ہاں آپ نے ہمارے جہاز گرائے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے جگہ جگہ کشمیر کی آواز اٹھائی، اس جنگ سے پہلے بھارت کا مؤقف تھا کہ کشمیر تو اس کا اندرونی معاملہ ہے، اب ان کو ماننا پڑ رہا ہے کہ کشمیر اندرونی نہیں بین الاقوامی معاملہ ہے۔
انہوں نےکہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہتے ہیں کہ کشمیرکا معاملہ حل کرنے کے لیےپاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کروانے کے لیے تیار ہیں، یہ تاریخی کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سندھو پر تاریخی حملہ کیا ہے،پاکستان کی تاریخ میں دریائے سندھ پر ایسا حملہ نہیں ہوا، جیسےمودی آج کرنے جا رہا ہے، ان کی یہ دھمکی کہ وہ پانی روکیں گے، ہم نے جنگ کے دوران کہا تھا کہ جب سندھو کی بات آتی ہے تو چاہے وہ پاکستان ہو یا بین الاقوامی سطح پر ہو،پاکستان پیپلزپارٹی صف اول کا کردارادا کرتی ہے۔