کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ نہر میں جا گرا،12 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں باراتیوں کو لے جانے والا تیز رفتار لوڈر رکشہ مظفرگڑھ کینال میں جا گرا، حادثے کے نتیجے میں 6 کم سن بچوں سمیت کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب قریبی گاؤں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد باراتیوں کو لے جانے والا لوڈر رکشہ مظفرگڑھ کینال میں جا گرا۔

3 لوڈر رکشوں پر مشتمل بارات کوٹ ادو کے علاقے لومڑ والا سے بستی آرائیں جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ایک لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر سنانواں میں شیخو شوگر ملز کے قریب مظفرگڑھ کینال میں جاگرا۔

حادثے کے بعد 3 افراد اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی، جس کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے امدادی کارروائی شروع کردی۔

امدادی کارروائی کے دوران 6 افراد کو زندہ نہر سے نکال لیا گیا جبکہ 3 افراد کی لاشیں بھی برآمد کی گئیں۔

Back to top button