کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کورنگ میں زلزلے کی شدت 2.8 اور گہرائی 4 کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے شام 5 بج کر 28 منٹ پر ریکارڈ کیےگئے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق زلزلے کا مرکز کورنگی کے جنوب مشرق میں 13 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

زلزلےکا دوسرا جھٹکا شام 7 بج کر 31 منٹ پر ملیر کے مغرب میں تین کلومیٹر فاصلے پر آیا جس کی شدت 2.6 اور گہرائی15کلومیٹر تھی۔

پاکستان کامیاب رہا،بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو ناکام کروادے ، بلاول بھٹو

 

واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سےاب تک 49 زلزلے کے جھٹکے رکارڈ کیےجاچکے ہیں اور تمام تر زلزلے کے جھٹکے معمولی شدت کے تھے، یہ زلزلہ کےجھٹکے لانڈھی فالٹ لائین متحرک ہونےسےآرہے ہیں۔

Back to top button