اسرائیل یہ صلاحیت نہیں رکھتا کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ  ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔

نیو جرسی میں میڈیا سےگفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں زمینی افواج اُتارنا آخری حل ہو گا، ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے لوں گا۔

ٹرمپ نےکہاکہ اسرائیل سےفضائی حملے روکنے کا کہنا مشکل ہے، اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرسکے۔

ایرانی بوشہر پلانٹ پر حملہ جوہری تباہی کا سبب بن سکتا ہے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

 

امریکی صدرنےکہا کہ ایران نے ایٹمی صلاحیت کے لیے مواد جمع کر لیا تھا۔اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے، ایران کم اچھا جا رہا ہے۔اگر امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہو گا۔ ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے،میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔

اس کےعلاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا  کہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ امریکا ٹریڈڈیل پربات چیت کرسکتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھاکہ پاکستان بھارت کی جنگ بند کرانے پر مجھے نوبیل پرائز ملنا چاہیے مگر نوبیل پرائز صر لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھےنہیں دیں گے۔

واضح رہےکہ حکومت پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کونوبیل امن انعام 2026 کےلیےنامزدکرنےکی سفارش کافیصلہ کرلیا۔

Back to top button