کرپشن کیسز میں گرفتار ملزم کو رہا کرنے کے الزام میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ نیب میں طلب

نیب نےکرپشن کیسز میں گرفتار ملزم کو پےرول پررہا کرنےکےالزام میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کوطلب کرلیا۔
نیب حکام کےمطا بق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن نےکرپشن کیسزمیں گرفتارمحکمہ آبپاشی کےانجینئرکو پے رول پررہا کیا تھا، انجینیئر انڈر ٹرائل قیدی تھا جسے وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر رہاکیاگیا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن پر الزام ہے کہ انہوں نےمبینہ طور پیسے لےکرقیدی کورہاکیا تھا۔
پاکستان کامیاب رہا،بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو ناکام کروادے ، بلاول بھٹو
نیب نے انڈرٹرائل ملزم کو رہاکرنےکےالزام میں اقبال میمن کے خلاف کارروائی کی، تفتیش کے تحت اقبال میمن کو ریکارڈ سمیت 24 جون کو کراچی دفتر طلب کرلیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈی جی نیب کی جانب سےمعاملےکی انکوائری کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔