عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا۔
الیکشن کمیشن نےعوام پاکستان پارٹی کوانتخابی نشان گھڑیال الاٹ کردیاہے، عوام پاکستان پارٹی نےانٹرا پارٹی الیکشن کےنتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔الیکشن کمیشن نےعوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کوتسلیم کرلیا۔
واضح رہےکہ8 فروری2024کےالیکشن کے بعد6نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے2024 میں بلوچستان قومی اتحاد، پاکستان عوامی قوت، پاکستان خدمت خلق لیگ،ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور پختونخواعوامی نیشنل پارٹی شامل ہوئی جب کہ2025 میں پہلی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کوالیکشن کمیشن نےرجسٹرکرلیا،الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کی تعداد168ہوگئی۔
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی عوام پاکستان کےکنوینر ہیں اورمفتاح اسماعیل عوام پاکستان کےسیکریٹری جنرل ہیں۔