الیکشن کمیشن کا عوامی نیشنل پارٹی کوجرمانہ ، ’لالٹین‘ کا نشان دیدیا

الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کو جرمانہ کرکے لالٹین کا نشان دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا جس میں کمیشن نے اے این پی کو اس کا پرانا انتخابی نشان لالٹین الاٹ کردیا۔
عوامی نیشنل پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے 6 ماہ کی مہلت مانگی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اے این پی کی 5 سال کی مدت ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے، ملک میں اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہے اور سیاسی جماعتیں اس میں شرکت کررہی ہیں لہٰذا اے این پی 10 مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کرائے۔
الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان

ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری کر دیا

الاٹ کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

Back to top button